غزل گائیک نیرہ نورکی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے

Aug 20, 2024 | 09:24 AM

ایک نیوز:پلے بیک سنگراورغزل گائیک نیرہ نورکی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
نیرہ نور20اگست 2022کوکراچی میں انتقال کرگئی تھیں،نیرہ نورکوبلبل پاکستان کا لقب دیا گیا تھا، لیجنڈری گلوکارہ نیّرہ نور نے اپنی مدھر آواز سے لاتعداد شعروں کو زندگی بخشی۔
نیرہ نور نے فلموں کیلئے بھی بے شماریادگارگانے ریکارڈکرائے،انکے گائے ملی نغمے آج بھی تروتازہ ہیں ۔
فن گلوکاری میں شاندارخدمات پرنیرہ نورکوپرائیڈآف پرفارمنس،نگارایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈز سے نوازاگیا۔    

مزیدخبریں