ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اسد عمر کی سائفر معاملے میں گرفتاری کی تردید کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسدعمر کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) یا پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔ اسدعمر وہاں موجود نہیں تھے جہاں سے گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔
دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر خیریت سے ہیں اور اپنے گھر پر ہیں۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی لیگل ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ سائفر گمشدگی کیس میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد اسد عمر اور اعظم خان سمیت دیگر متعلقہ افراد کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔