جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم گرفتار

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم گرفتار
کیپشن: Another accused named in GHQ attack case arrested

ایک نیوز:راولپنڈی میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) پر حملے کے کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق 9 مئی کے واقعات اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں نامزد سابق چیئرمین یونین کونسل 18 سجاد حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے اور ملزم کو کیس کی تفتیش کیلئے تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد مرکزی ملزمان میں شامل ہیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔