ایک نیوز :بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ 20 کلو کی بوری 100 روپے اضافے کے بعد 3000 جبکہ 50 کلو کی بوری 7500 روپے تک پہنچ گئی۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی گندم دیگر علاقوں میں اسمگل کی جا رہی ہے ، وہ اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر مجبور ہیں ، اسمگلنگ بند ہو جائے اور حکومت چالان جاری کر دے تو گندم اور آٹے کے نرخ کم ہو سکتے ہیں۔
فلور ملزم مالکان نے واضح کیا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آتے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔