سانحہ جڑانوالہ کے ذمہ داروں کو  سزا ملے گی،محسن نقوی

Aug 20, 2023 | 19:38 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے ذمہ داروں کو قانون کے تحت سخت سزا ملے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی وزراء کے ہمراہ جامع مسجد صابری جڑانوالہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔ جڑانوالہ واقعہ کے بعد قیام امن کیلئے ممبران امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ اس واقعہ سے قائداعظم کے پرامن پاکستان کا امیج خراب ہوا، دین اسلام نےاقلیتوں کیساتھ حسن سلوک کادرس دیا ہے، ہم سب نےمل کرمسیحی برادری کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے۔

مزیدخبریں