ایک نیوز : پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے ایم ٹو پر ہولناک بس حادثہ پر سخت ایکشن، غفلت اور لاپرواہی پر آئی جی موٹروے نے ڈی ایس پی سمیت 9 افسر اور اہلکار معطل کر دیئے ۔
آئی جی موٹروے کی جانب سے معطل کئے گئے موٹروے پولیس افسران میں ایک ڈی ایس پی، تین انسپکٹر، پانچ سب انسپکٹر پٹرولنگ آفیسر شامل ہیں ۔ تمام افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن لاہورانکوائری کرکے رپورٹ آئی جی موٹروے پولیس کو دیں گے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور حادثے میں 18 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔