اسپین نے فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 جیت لیا

Aug 20, 2023 | 19:31 PM

ایک نیوز:اسپین کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل جیت لیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل معرکے میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 میگا ایونٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے حریف انگلش ٹیم کو 0-1 سے شکست دی، میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کی جانب سے کارمونا نے کھیل کے 29 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جبکہ اسپین نے سویڈن کو شکست دیکر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزیدخبریں