اب 320 میگا پکسل کیمرے بھی فونز کا حصہ بننے کے قریب  

Aug 20, 2023 | 19:03 PM

ایک نیوز: کافی عرصے سے مختلف کمپنیوں کی جانب سے 200 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون پیش کیے جا رہے ہیں۔
مگر اب 200 میگا پکسل کیمرے کا زمانہ اختتام کے قریب ہے کیونکہ 320 اور 440 میگا پکسل کیمرے بھی بہت جلد اسمارٹ فونز کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے 440 میگا پکسل ایچ یو 1 سنسر اور 320 میگا پکسل کیمرا سنسر کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

 رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ 440 میگا پکسل کیمرا اسمارٹ فونز میں استعمال ہوگا یا نہیں، مگر یہ کمپنی چند سال قبل کہہ چکی ہے کہ وہ انسانی آنکھ کے ریزولوشن جتنے کیمرا سنسرز متعارف کرانا چاہتی ہے۔البتہ 320 میگا پکسل کیمرا ضرور اسمارٹ فونز کا حصہ بنے گا اور ایسا 2 سال تک ممکن ہوگا۔ابھی حال ہی میں ایک موبائل فون پراسیسر میں 320 میگا پکسل کیمرا سپورٹ فراہم کی گئی تھی۔تو یہ واضح ہے کہ 200 میگا پکسل کیمروں کے بعد 320 میگا پکسل کیمرا ہی سب سے پہلے اسمارٹ فونز کا حصہ بنے گا۔

یہ نیا کیمرا ممکنہ طور پر بائی ڈیفالٹ 80 میگا پکسل کی تصویر کھینچ سکے گا۔ویسے یہ جان لیں کہ زیادہ میگاپکسلز کی موجودگی کا مطلب ہمیشہ اچھی تصاویر لینا نہیں ہوتا، مگر پھر بھی 320 میگا پکسل کے ہندسے کو نظر انداز کرنا بہت مشکل ہوگا۔

مزیدخبریں