خسرہ مہم کے دوران ویکسین لگنے کے بعد بچی انتقال کرگئی  

خسرہ مہم کے دوران ویکسین لگنے کے بعد بچی انتقال کرگئی  
کیپشن: The girl died after being vaccinated during the measles campaign

ایک نیوز :حیدرآباد میں خسرہ مہم کے دوران مبینہ طور  پر  ویکسین لگنے کے بعد بچی انتقال کر گئی۔
   بچی کے اہلخانہ کے مطابق 18 اگست کو ماہ نور کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی تھی، ویکسینیٹر نے خسرہ کی ویکسین لگائی تھی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  ویکسین لگنے کے بعد بچی بخار میں مبتلا تھی،  حالت خراب ہونے پر بھٹائی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

 بچی کے انتقال کے بعد ڈی ایچ اوکے حکم پر  ایم ایس شاہ بھٹائی کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔