مرضی کا فیشن کر کے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کر دے،عفت عمر

Aug 20, 2023 | 17:27 PM

ایک نیوز: پاکستان کی سینئر  اداکارہ عفت عمر   کاکہنا ہے کہ اپنی مرضی کا فیشن کر کے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کر دے۔

پاکستان کی سینئر  اداکارہ عفت عمر   کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاعرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو نہیں قبول کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟ فیشن کیلئے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کر سکتا، کوئی بھی انسان فیشن کیلئے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ۔

عفت عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں اپنی مرضی کے مطابق فیشن شروع کردوں تو لاہور قتل کردے لاہور پر پینٹ پھر جائے پھر، اگر آپ اپنی تیاری پر مطمئن ہیں تو آپ خوش رہیں۔ 

مزیدخبریں