بھارت کا تیار کردہ ڈرون ٹرائل کے دوران گرکرتباہ

Aug 20, 2023 | 14:48 PM

ایک نیوز: بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا, یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق   وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کا تیار کردہ ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران ہی ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا  جبکہ  خوش قسمتی سے حادثے کے وقت کھیت میں کوئی کسان موجود نہیں تھا۔اس تباہی کے بعد وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

ڈرون کے کھیت میں گرنے کے بعد مقامی آبادی نے فوج کو اطلاع دی تھی۔ بڑی تعداد میں کسان اور مقامی افراد اپنی فوج کی ناکامی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔بعدازاں حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

مزیدخبریں