ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ انڈس ہسپتال کا ہنہ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کئی وارڈز میں اے سی بند اور صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے دورے پر مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال عملے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے۔
محسن نقوی نے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہسپتال کے حالات دیکھ کر افسوس ہوا۔