پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ایک نیوز: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ  آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں منعقد ہوگی۔ یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو شادی کی تیاریوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کریں گے تاہم اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ یا راگھو چڈھا نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔