ایک نیوز: سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف قطر ایئر لائن کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوئے، سلیمان شہباز بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے، شہباز شریف قطر ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنیں گے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف آج لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف آج بروز اتوار لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔ لندن میں اپنے قیام کے دوران جناب شہباز شریف پارٹی قائد جناب محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 20, 2023
انہوں نے لکھا کہ لندن میں شہبازشریف پارٹی قائد میاں نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
ملاقات کے دوران پارٹی قائد کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی، ن لیگ کی لیگل ٹیم کی شرکت کا بھی امکان ہے، نواز شریف کی ممکنہ واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ ان کی جگہ نگران وزیراعظم کا منصب سنبھال چکے ہیں۔