مسلح افواج کے سربراہان کا راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت

Aug 20, 2023 | 10:20 AM

ایک نیوز: کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

افواج کے سربراہان نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے۔

مزیدخبریں