روس کا یوکرین میں یونیورسٹی اور تھیٹر پرمیزائل حملہ

روس کا یوکرین میں یونیورسٹی اور تھیٹر پرمیزائل حملہ
کیپشن: روس کا یوکرین میں یونیورسٹی اور تھیٹر پرمیزائل حملہ

ایک نیوز  :روس کا یوکرین میں یونیورسٹی اور تھیٹر پرمیزائل حملہ، 5 افراد ہلاک جبکہ 37 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق چرنی ہیو کے وسطی علاقے میں روسی میزائل حملے میں اس تھیٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں آرتھوڈاکس عیسائی مذہبی تہوار کی چھٹی کے موقع پر جمع تھے۔ تھیٹر کی عمارت میں یونیورسٹی بھی قائم ہے اور تعلیمی ادارے پر حملے کی اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ میزائل حملے میں 12 بچوں اور 10 پولیس اہلکاروں سمیت 129 افراد  زخمی ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں روسی وزارت دفاع کے مطابق ماسکو کی طرف فائر کیا گیا یوکرین کا ڈرون راستے میں ہی روک کر گرا دیا گیا ہے۔