ایک نیوز :اداکارہ مریم نفیس نے رضوانہ تشدد کیس کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکارہ نے کہا کہ ’اپنے بچوں کے لیے بچوں کو نوکریاں دینا بند کریں۔
واضح رہے کہ مریم نفیس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں چائلڈ لیبر پر کافی ظلم کیا جا رہا تھا بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور جب گھریلو ملازمہ فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ دوسری گھریلو ملازمہ رضوانہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
اداکا رہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں تقریباً 3.3 ملین چائلڈ لیبرز موجود ہیں اوران بچوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔