ایک نیوز :شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کوحراست میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خواتین پولیس اورسادہ کپڑوں میں ملبوس افراد میری بیٹی(ایمان مزاری) کو لے گئے، انہوں نے وارنٹ بھی نہیں دکھائے ،یہ اغوا ہے، ایمان مزاری نے جمعہ کے روز ایک تنظیم کے جلسے میں تقریر کی تھی۔
شیریں مزاری نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہمارے سیکیورٹی کیمرے اور ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی چھین لیاگیا۔ وہ ایمان مزاری کو گھسیٹ کر باہر لے گئے۔ انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا۔ میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی اور کہا کہ مجھے تبدیل کرنے دو لیکن انہوں نے نہیں سنی ۔ کوئی وارنٹ یا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں تھا۔یہ ریاستی فاشزم ہے ۔
تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق ایمان مزاری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔