فلائٹ آفیسر راشد منہاس کا 52واں یوم شہادت آج منایاجارہاہے

راشد منہاس شہید کا 52 واں یوم شہادت
کیپشن: راشد منہاس شہید کا 52 واں یوم شہادت

ایک نیوز :کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسزچیف نے راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان میں کہا گیا کہ راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

قوم وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھے، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔راشد منہاس شہید 20 اگست 1971 کو سجاول کے گوٹھ احمد شاہ میں شہید ہوئے تھے۔