وہاب ریاض کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

وہاب ریاض کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام
کیپشن: وہاب ریاض کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام
سورس: وہاب ریاض کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

 ایک نیوز :پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وباب ریاض نے اپنی 9 سالہ بیٹی ایشال کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں بے شک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور باپ کی سب سے بڑی سپورٹر ہوتی ہیں۔

انہوں نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری گڑیا کو 9ویں سالگرہ مبارک ہو، میری جان ایشال۔وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کے بچپن سے لے کر ابتک کے یادگار لمحات کو ایک ویڈیو کی شکل میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔   واضح رہے کہ وہاب ریاض نے چند روز قبل 16 اگست کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔