ایک نیوز:انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ9مئی میں ملوث 20ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کردیا۔
نو مئی کو جلاو گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے شناخت پریڈ کے عمل میں شناخت نہ ہونے والے ملزمان کو ڈسچارج کیا ۔عدالت نے تھانہ سرور روڑ پولیس کی استدعا پر شناخت پریڈ پر ملزمان کو جیل بھجوادیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزمان کو ڈسچارج کیا ۔مقدمے سے ڈسچارج ہونے والوں میں حمید اسحاق ،اسد علی ،طفیل سمیت دیگر شامل ہیں۔