پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کراچی پہنچ گیا  

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کراچی پہنچ گیا  
کیپشن: The ODI and T20 squad of Pakistan Women's Cricket Team has reached Karachi

ایک نیوز : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔
 دونوں اسکواڈز میں شامل کھلاڑی کل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ پاکستان یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا۔

 جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی۔