شمالی وزیرستان :بم دھماکے سے 11مزدور جاں بحق

Aug 20, 2023 | 00:33 AM

ایک نیوز :شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بم دھماکے سے 11مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا شمالی وزیرستان میں گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے اور 3 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور افراد سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں