جاپانی بکریاں باغبان کی مددگار بن گئیں

Aug 20, 2023 | 00:23 AM

ایک نیوز: جاپان میں طویل عرصےپر پھیلی ہوئی گھاس پھوس صاف کرنے کے لیے ایک انوکھا حل نکالا گیا تو اس نے تھوڑے ہی عرصے میں یہ مسئلہ حل کردیا اور خود کو باغبانوں کا ایک مددگار ثابت کیا ہے۔

بکریوں نے متروک ریلوے ٹریک پر اگی گھاس کو بھی کھا کر ختم کیا اور ریلوے پٹڑیاں صاف ہوچکی ہیں۔ یہ پیٹریاں شامانے پریفیکچر کے علاقے میساٹو نامی علاقے میں واقع ہے۔ یہ ایک پرفضا مقام ہے جہاں جنگلی گھاس نے ایک جانب تو کھیتی باڑی کو ناممکن بنادیا تھا تو دوسری جانب لمبی گھاس میں خنزیروں نے اپنا مسکن بنالیا تھا۔ ان جانوروں سے دیہاتی بہت پریشان تھے۔

تاہم اونچے نیچے راستوں اور وسیع اراضی سے جنگلی گھاس صاف کرنا محال تھا۔ اسی کے حل کے لیے بھوکی بکریوں کو گھاس چرنے کے لیے وہاں چھوڑا گیا۔

  23 جولائی کو مقامی شخص کی جانب سے چھ بکریوں کو آزادانہ چھوڑ دیا گیا تھا۔ اب ریلوے ٹریک صاف ہوچکا ہے اور اس سال اکتوبر تک بکریوں کو وہاں رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں