شادی کی تقریب کے دوران سیلاب آگیا، نئی نویلی دلہن دلہا سمیت پھنس گئی

Aug 20, 2022 | 22:45 PM

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی لاکھا کے قریب سیلاب میں دلہا اور دلہن پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ اچانک ہی بستی میں سیلاب آگیا، جس میں دلہا، دلہن اور باراتی پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق اچانک ناگہانی مصیبت میں پھنس جانے پر دلہا، دلہن نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو ٹیم کو کال کی، جس نے مدد کے لیے پہنچ کر دلہا اور دلہن کو کشتی کے ذریعے گھر منتقل کیا۔

مزیدخبریں