دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

دفعہ 144 ،خلاف ورزی، پی ٹی آئی ،ذمہ داران ،کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: شہر اقتدار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آج زیروپوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا، جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ریلی کی قیادت کرنا تھی لیکن انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت نہیں دی۔ 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سکیورٹی دینے سے معذرت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی وجوہات پرکئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کی اجازت نہ ملنےکے باوجود پی ٹی آئی کارکنان شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوگئے  جب کہ عمران خان بھی جلسے سے خطاب کے لیے ایف نائن پارک پہنچ گئے ہیں۔