ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہمالیہ کے قریب سیلاب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 15 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں سیلاب 2 مکانوں کو بہا کر لے گیا، جبکہ 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ریاست بھر میں 7 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔
ریاس کے ضلع ضلع کانگڑا میں ایک ریلوے پل کا کچھ حصہ سیلاب سے بہہ گیا اور ریلوے ٹریفک رک گئی۔
ضلع ہمیر پور میں 19 افراد عمارتوں کی چھتوں پر پھنس گئے، جنہیں ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں نے بچایا۔ متاثرہ اضلاع میں سکول بند کر دیئے گئے۔