شہباز گل کا آکسیجن ماسک کہاں گیا؟ مریم اورنگزیب کی دھماکےدار پریس کانفرنس

شہباز گل،آکسیجن ماسک ،مریم اورنگزیب ،دھماکےدار ،پریس کانفرنس
کیپشن: شہباز گل کے معاملے پر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی ہے۔

ایک نیوز نیوز: شہباز گل پر دوران حراست تشدد اور ان کی بیماری کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں اہم رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم  اورنگزیب نے ایک گھنٹہ قبل بنائی گئی شہباز گل کی ویڈیو آن ایئر کردی۔ جس میں شہباز گل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا ایک ایک لفظ آن ریکارڈ ہے۔ اب شہباز گل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟ 

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی جھوٹی ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔ عمران خان نے معاشرے میں فساد اور انتشار پھیلایا ہے۔ عمران خان معاشرے میں فساد پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک شخص فارن فنڈنگ کی کہانی بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جرم ہوا ہے، حقائق نہیں بدل سکتے۔ عدالتی حکم کے تحت ثبوت مکمل کیے جاچکے ہیں۔ کیا عمران خان کے پاس کورٹ آرڈر تھا جو شہباز گل سے ملنے گئے تھے۔عمران خان کو اگر ملنا تھا تو قانونی طریقے سے ملتے۔ کوئی شرم ہونی چاہیے، ایسی حرکتوں سے ثبوت اور حقائق وہی رہیں گے۔