سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا معمولی اضافہ

Aug 20, 2022 | 17:41 PM

ایک نیوز نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے تازہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 256 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1747 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں