ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، شاہین آفریدی ان فٹ قرار

shaheen afridi out of tournament
کیپشن: shaheen afridi out of tournament

ایک نیوز نیوز: فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹی 20 ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔  

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتہ ریسٹ کا مشورہ دیاہے۔ 

واضع رہے کہ فاسٹ بالر فاسٹ بالر ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی 20 سیریز میں آئیں گے جو کہ اکتوبر میں ہونی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر نجیب اللہ سومرو سے کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سےبات ہوئی ہے وہ یہ سن کر اپ سیٹ ہیں۔  آفیسرڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ایک بہادر نوجوان ہیں وہ جلد ٹیم میں واپسی کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا شاہین آفریدی روٹرڈیم میں ری ہیب میں بہتر نطر آئیں ہیں لیکن انہیں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ایشیا کپ کیلیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیم روٹرڈیم سے پیر کو دوبئی کیلئے روانہ ہوگی۔