فوج کے خلاف فیک نیوز پھیلانے والا اکاونٹ کس کا ہے؟

Aug 20, 2022 | 16:09 PM

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کر کے پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاونٹ پکڑ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیک نیوز پھیلانے والا یہ ٹوئٹر اکاونٹ انجینئیر محمد نوید افضل نامی شخص کا ہے، جس پر ایک وڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے 14 اگست 2022 کو سفارت خانہ لندن میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ جو کہ حقائق کے منافی ہے اور فوج کے سربراہ کے خلاف غکط خبر پھیلائی گئی ہے۔ دراصل یہ وڈیو آرمی چیف کے مئی2021ء میں یوکراین کے دورہ کی ہے۔ 

ایف آئی اے حکام نے اس اکاوںٹ چلانے والے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محمد نوید افضل انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ ہے اور اس کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹر ہے اور اسے پارٹی کے سپورٹرز فالو کرتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ محمد نوید افضل کی ٹویٹ کو 64 ہزار افراد نے لائیک کیا اور 9 ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔ آرمی چیف کے حوالے سے اس فیک نیوز کو کچھ اہم اکاونٹس نے بھی ری ٹویٹ کیا۔ لائیک اور ری ٹویٹ کرنے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو ان کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے نکلا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج اور آرمی چیف کے حوالے سے نفرت انگیز خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں،جن کا مقصد فوج اورعوام میں نفرت پھیلانا ہے۔ سب سے بڑھ کر ایسی خبروں کا ملک دسمن عناصر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔   

مزیدخبریں