رہنما ق لیگ کا عمران خان سے سلمان رشدی سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ

Aug 20, 2022 | 15:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سلمان رشدی سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حافظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں عمران خان سے اس قسم کے بیان کی توقع نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سانس بحال نا ہونے کی شکایت،شہباز گل کا مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں ملعون سلمان رشدی سے متعلق غم و غصہ پایا جاتا ہے، عمران خان کو آخر اس بیان کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

عمار یاسر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سلمان رشدی کے ساتھ ایسی کیا ہمدردی ہے کہ متنازع بیان دیا، اُن کا یہ بیان اسلامی غیرت و حمیت کے منافی ہے، ایسا بیان عمران خان کے اتحادیوں اور ہمدردی رکھنے والوں کی سیاست کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

حافظ عمار نے عمران خان سے دینی امور میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں