ایک نیوز نیوز: اورنج کاؤنٹی میں یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا کے کیمپس کے قریب ایک طیارے نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
اورنج کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق طیارہ یونیورسٹی بلیوارڈ اور این ایکونلوکچی ٹریل کے علاقے میں گرا۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اس لے علاوہ کوئی اور زخمی نہیں ہوا ہے۔
طیارے کے ٹیل نمبر سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ، 1956 سیسنا 182ماڈل ہے جو کہ لانگ ووڈ میں ایریل میسیجز لیزنگ کمپنی کی ملکیت ہے۔ کمپنی کے صدر ریمی کولن نے بتایا کہ ہارڈ لینڈنگ کے وقت طیارہ مینٹیننس فلائٹ پر تھا جس وجہ انجن میں خرابی پیدا ہوئی۔ریمی کولن کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے وقت طیارے میں ہی موجود تھے۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہم گاڑی چلا رہے تھے تو جہاز واقعی نیچے آتت دیکھا۔ پہلے ہم نے سوچا کہ یہ شاید بہت نیچے اڑ رہا ہے لیکن پھر اچانک ہماری طرف بڑھنا شروع ہوا۔ "
ریمی کولن نے مزید کہا لینڈنگ کے وقت تمام کاریں رک گئیں اور میں اس کی ویڈیو حاصل کرنا چاہتا تھا۔ میں نے 911 پر کال کرنا شروع کر دی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جب جہاز گرا تو اس میں پائلٹ کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔
فلوریڈا ہائی وے پٹرول نے کہا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے نے دو کھجور کے درختوں کو ٹکر ماری۔
https://t.co/mRGUTnkvVI pic.twitter.com/w6MT4WZnQz
— OCFire Rescue (@OCFireRescue) August 19, 2022
#AircraftEmergency: Intersection of University Blvd and N Econlockhatchee Tr. Small aircraft down in the roadway. No injuries reported. Debris on roadways. Please avoid the area.
— OCFire Rescue (@OCFireRescue) August 19, 2022