وٹس ایپ کا ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

Aug 20, 2022 | 14:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: میٹا کمپنی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو ویو ونس والے میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکے گا۔

واضع رہے کی جب واٹس ایپ صارفین کوئی تصویر یا ویڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ میں اپیلیکیشن صارفین کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا ویڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں۔ لیکن پیغام وصول کرنے والا اس کا سکرین شاٹ لے سکتا ہے۔ وٹس ایپ اب اس آپشن میں مزید اسکیورٹی ایڈ کرتے ہوئے اسکرین شاٹ کے آپشن کو بھی ختم کر رہا ہے۔ 

واٹس ایپ اس فیچر کے علاوہ ایسے فیچرز متعارف کروانے کا عندیہ بھی دیا ہے کہ جس سے صارفین کوئی بھی چیٹ گروپ دیگر لوگوں پتہ لگے بغیر چھوڑ پائیں گے۔ گروپ کے ایڈمن کے علاوہ اس کا نوٹیفیکیشن کسی بھی اور ممبر کو نہیں جائے گا۔ 

یہ نئے فیچرز پہلے مرحلے متعارف کروائے جائیں گے۔ سب سے پہلے یہ فیچر رواں ماہ برطانیہ میں متعارف کروائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس سے صارفین اپنا آن لائن سٹیٹس کنٹرول کرسکیں گے اور ان کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کس کو اپنا آن لائن سٹیٹس دکھانا چاہتے ہیں اور کن صارفین کو نہیں۔

مزیدخبریں