ہیلتھ کارڈ بھی سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا رش کم نا کرسکا 

sehat card
کیپشن: sehat card

ایک نیوز نیوز: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا رش و بوجھ  کم نہیں ہو سکاہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کیلئے سالوں کا وقت دیاجانے لگا ہے۔ 

ہیلتھ کارڈ سے قبل اور بعد میں 6 ماہ کے موازنہ پر مشتمل رپورٹ ایک نیوز سامنے لے آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ہیلتھ کارڈ کے دل کے مریض سرجری کیلئےکئی ماہ تک انتظار میں لگنے پر مجبور ہیں۔ پی آئی سی اسپتال میں 6ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 1496 جبکہ بعد  میں 1587 مریضوں کو سٹنٹ ڈالے گے ہیں۔ جبکہ 6ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 2835 جبکہ بعد میں 2904 مریضوں کی سٹی انجیو کی گئی ہے۔ 6ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 18780 جبکہ میں  19702 مریضوں کی ایکو گرافی کی گئی۔ 

جنرل اسپتال میں 6ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے28628 جبکہ  ہیلتھ کارڈ کے بعد 27532 بڑے اپریشنز کیے گئے ہیں۔  6ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے4735 جبکہ بعد میں 4859 چھوٹے آپریشن کیئے گئے ہیں۔ اسی طرح  6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 8857 جبکہ بعد میں 9250 مریضوں کے ڈائلسیز ہوئے ہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے37681 جبکہ بعد میں36529مریض داخل ہوئے ہیں۔ 

جنرل اسپتال میں 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے5848 جبکہ بعد 4764ڈلیویرز ہوئی ہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 58945 جبکہ بعد میں  58320 بڑے آپریشن ہوئے ہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 5750جبکہ بعد 5639ڈلیویز ہوئی ہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 29060 جبکہ بعد میں 30431مریض داخل ہوئے ہیں۔  6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 55 جبکہ بعد 49 مریضوں کو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ 

سروسز اسپتال میں 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 48583بڑے جبکہ 47427 چھوٹے آپریشن ہوئے ہیں۔  6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 2845 جبکہ بعد میں 2632 ڈلیویز ہوئی ہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے 28578 جبکہ بعد میں 27712 مریض داخل ہوئے ہیں۔

میو اسپتال میں  6 ماہ  کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے42529 جبکہ بعد میں 43875مریض ڈاخل ہوئے ہیں۔  6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے78 جبکہ بعد 84 مریضوں کوسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے31339 جبکہ بعد 32321 میجر آپریشنز ہوئےہیں۔ 6 ماہ کے دوران  ہیلتھ کارڈ سے پہلے6354 جبکہ بعد6432 جھوٹے آپریشن ہوئے۔