ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے: شیخ رشید نے خبردار کردیا

Aug 20, 2022 | 13:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی  کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ آج 3 بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔

شیخ رشید نے دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔ شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہوگیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔

مزیدخبریں