ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ آج 3 بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔
ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا،شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہونگے۔کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022
شیخ رشید نے دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔ شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہوگیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔
پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔شہباز گل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022