لیگی رہنماؤں کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لیگی رہنماؤں کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پرزور مذمت
کیپشن: لیگی رہنماؤں کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پرزور مذمت

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے اور وارنٹ گرفتاری کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:12اہم لیگی رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کرلیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پرُزور مذمت کی جاتی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے اور پولیس کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سینئر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی سے مرعوب نہیں ہو گی اور ظلم و زیادتی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ تحریک انصاف کی طرف صوبائی اداروں کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کو فلفور روکا جائے۔ ادارے آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کریں ورنہ ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔