ایک نیوز نیوز: ماڈل ٹاون میں کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے کیس کی سماعت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو بھی مقدمہ کا چالان جلد ازجلد پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش بھی کیا گیا۔
تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان باپ اور بیٹا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہیں۔ ملزم کا والد ساجد حسین بخاری بر ضمانت ہونے کے باعث خود عدالت میں پیش ہوا۔ ملزم عکرمہ بخاری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے ملزم عکرمہ بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 اگست تک توسیع کر دی ہے۔
واضع رہے کہ ملزمان نے پولیس سرچ آپریشن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔