پتا ہی نہیں شہبازگل پمز میں ہیں بھی یا نہیں:فیصل چوہدری کا تہلکہ خیزانکشاف

Aug 20, 2022 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز گل کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں،لوگوں نے ان  کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لیے قانون ہے، صفائی کا موقع دیا جائے۔

دوسری جانب شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں۔

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، پتا ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا نہیں۔

مزیدخبریں