چترال: سیلابی ریلے کی تباہی، 5 افراد بہہ گئے

chitral flood
کیپشن: chitral flood

ایک نیوز نیوز: خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال میں سیلابی ریلہ 7 افراد کو بہا کر لے گیا ہے۔ سیلابی ریلہ میں 1 خاتون بھی شامل تھی۔  

سیلابی ریلےمیں بہہ جانے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چترال میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہے۔  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔اس کے علاوہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلابی ریلےمیں پھنسے 15 افراد کو بحفاظت بچا لیاگیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں طغیانی آگئی تھی۔ جس میں 5 سیاح نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ جس میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں تھی اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔رتی گلی کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے 200 سے زائد سیاحوں کو بھی بحفاظت ریسکیو کر لیا گیاہے ۔