ایم کیوایم شہباز شریف اور عمران خان میں صلح کیلئے متحرک

ایم کیوایم شہباز شریف اور عمران خان میں صلح کیلئے متحرک
کیپشن: ایم کیوایم شہباز شریف اور عمران خان میں صلح کیلئے متحرک

ایک نیوز نیوز: قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔

فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے،انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے،حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4 ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں 90 ہزار پر حلقہ بنایا تو اپنے علاقوں میں 25 سے 30 ہزار پر بنایا گیا ، یہ انتخابات سے پہلے کی گئی دھاندلی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بولے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دست بردار کردیا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو کیسی سروس دے رہی ہے۔