ایک نیوز نیوز: عمران خان کی احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہراقتدار میں ہرقسم کے عوامی ہجوم، جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے۔ ایک جگہ پر 5 یا اس سے زائد افراد نظر آئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق شہراقتدار میں 23 جولائی 2022 سے کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس پر پابندی عائد ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پمز ہسپتال میں شہباز گل سے ملاقات کے لیے آنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔