لاہور میں شہری پانچویں روز بھی میٹرو بس سروس سے محروم

Aug 20, 2021 | 09:40 AM

admin
لاہور : میٹرو بس سروس ڈرائیوز کی ہڑتال کےباعث پانچویں روز بھی معطل ہے۔ حکومت کی جانب سے معاملہ سلجھانےکےلیےتاحال کسی نےرابطہ نہیں کیا ۔

ایک نیوز کے مطابق میٹرو بس کے ڈرائیورز کی ہڑتال کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ لاہور میں پانچ دن سے میٹرو بس سروس معطل ہے۔میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے پر ہڑتال کر رکھی ہے۔ شہریوں کو آج بھی میٹرو کی سہولت میسر نہیں۔

میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد سستی سفری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔ شہری بس سروس بند ہونے پر رکشہ ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔جبکہ میٹرو بس بند ہونے سے یوم عاشور کے روز مجالس میں آنےوالوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہےگا،گریجوٹی کی مدمیں گیارہ کروڑسےزائد واجب الادارقم بنتی ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے معاملہ سلجھانےکےلیےتاحال کسی نےرابطہ نہیں کیا ہے۔
مزیدخبریں