ایک نیوز:کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرادیاگیا۔
واٹس ایپ کا شمار بہترین کاروباری ٹول کے طور پر بھی کیا جانے لگا ہے۔
واٹس ایپ کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، نیا فیچر کاروباری صارفین کیلئے ان کے اہم پیغامات کو محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ میں اس وقت صارفین کے پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے چند آپشنز موجود ہیں جن میں starred message یا pinning جیسے آپشن شامل ہیں لیکن اس نئے فیچر کو کاروباری صارفین کے لیے زیادہ اہم تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ میسیج اب Note کی صورت صارف کی چیٹ میں ہی شامل کیے جا سکیں گے۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال بزنس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا، امید ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔