ایک نیوز:برازیل کی ریاست ریو میں خاتون وہیل چیئر پررشتے دار کو لیے بینک سے قرض لینے پہنچ گئی جو بے جان تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ خاتون بینک سے 3 ہزار 250 ڈالر کا قرض لینے آئی تھی جس کی ویڈیو بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی جو خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے مردہ رشتے دار کو بار بار قلم پکڑ کر قرض لینے کیلئے دستخط کا بول رہی ہے، قلم نہ پکڑنے اور آنکھیں بند ہونے پر بینک نمائندے کو تشویش ہوئی جس پر اس نے خاتون سے سوال جواب شروع کیے اور پولیس کو طلب کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بینک پہنچتے ہی خاتون کو گرفتار کیا اور ساتھ ہی مردہ شخص کو سرد خانے منتقل کیا۔
قرض لینے کیلئے خاتون مردہ شخص کو پہنچ گئی
Apr 20, 2024 | 22:53 PM