ویب ڈیسک:اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
شاہ رخ خان کولکتہ میں ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ وہاں سے گھر واپسی پر ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں ان کے گارڈز، پولیس سمیت اسٹیڈیم کی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں میں گھرے دیکھا جاسکتا ہے۔