ایک نیوز: پاکستان اورایران کےدرمیان معاشی تعلقات کےایک نئےدورکا آغاز،مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔ایم او یو کے لیے سرکولیشن سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی۔مفاہمت کی یادداشت پرایرانی صدر کےدورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔دونوں ممالک نےمفاہمت کی یادداشت کےمسودے کو حتمی شکل دیدی ہے۔پاک ایران خصوصی اقتصادی زون کا قیام ریمدان-گبد سرحد پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ سطح پر قائم کیاجائےگا۔خصوصی اقتصادی زون کےقیام سےدونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات کومزیدوسعت ملے گی۔