ایک نیوز :سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے جی او آر لاہور میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ جی او آر لاہور میں تعمیر کی گئی دیواروں اور بلڈنگ رولز سے متعلق جواب دیا جائے۔ 15 سے 19 اپریل تک چیف جسٹس پاکستان نے لاہور رجسٹری میں مقدمات سنے۔لاہور میں چیف جسٹس پاکستان نے جی او آر میں چیف جسٹس کے ریسٹ ہاوس قیام کیا۔جی او آر لاہور کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے۔سکیورٹی چیک کے باوجود جی او آر کے اندر دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں۔سکیورٹی گارڈز کیلئے جی او آر کے گرین ایریا میں کمرے بنا دیئے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ کیا عوامی پیسہ لگا کر غیر ضروری دیواریں تعمیر کرنا مناسب ہے۔عوامی پیسے کے ضیاع پر چیف جسٹس پاکستان کو تشویش ہوئی۔