ایک نیوز (چودھری اشرف )کشمیر پریمیئر لیگ کےتیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔
کے پی ایل منیجمنٹ کا اسلام آباد ہیڈ آفس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیزن تھری کی تاریخوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں صدرعارف ملک، نائب صدر ثاقب الرحمن اور سی ای او چوہدری شہزاد نے شرکت کی۔
ثاقب الرحمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کو جولائی میں کرانے کا پلان ہے۔ کے پی ایل تھری کی لانچنگ کا جلد اعلان کریں گے۔ کوشش ہے کہ اس بار پہلے سے زیادہ اسٹارز کرکٹرز لیگ کا حصہ بنے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن بھی خوب دھوم مچائے گا۔ زمان خان کی طرح کئی کشمیری کھلاڑی سامنے آئیں گے۔